the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
کشمیر میں جاری بدامنی کے درمیان آر ایس ایس پہلی بار جموں میں اس سال جولائی میں اپنا سالانہ جائزہ اجلاس منعقد کرے گا جس کا مقصد صاف طور پر علیحدگی پسندوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ سنگھ کے ذرائع کے مطابق، آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت، بی جے پی صدر امت شاہ اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے لیڈر 3 دن کے اجلاس میں شامل ہوں گے جس کا انعقاد 18 سے 20 جولائی کے درمیان ہو گا۔

ذرائع نے بتایا، 'وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کو یہ پیغام دینے کے لئے کہ یہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور سنگھ اس اتحاد کے لئے مصروف عمل ہے، اجلاس منعقد



کیا جائے گا۔ اس کے لئے وقت اور جگہ طے کر لئے گئے ہیں۔ ' ذرائع نے ساتھ ہی اشارہ دیا کہ اجلاس میں پتھراؤ اور سی آر پی ایف جوانوں پر حملے کے واقعات پر بحث ہو سکتی ہے۔

میڈیا کے مطابق، آر ایس ایس کے کل ہند تشہیری سربراہ منموہن ویدیہ نے رابطہ کئے جانے پر اجلاس کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا، 'یہ گزرے سال کے واقعات اور سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آنے والے وقت کے لئے کام کی منصوبہ بندی کا مسودہ تیار کرنے کے مقصد سے کیا جانے والا سنگھ کا سالانہ جائزہ اجلاس ہے۔' منموہن نے کہا کہ اجلاس میں تربیتی کیمپوں کا جائزہ لیا جائے گا جسے آر ایس ایس ہر سال منعقد کرتا ہے
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.